شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت ملک واپس پہنچ گئے ہیں:ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ شام سے وطن واپس آنے والوں میں زیارت کے لیے جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔ 300 سے زائد پاکستانی شام سے بحفاظت واپس پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانیوں کو فوری طور پر ویزا دینے پر لبنان حکومت کے مشکور ہیں۔ ہمارا سفارت خانہ شام میں تمام پاکستانیوں کی معاونت کررہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم سمجھتے کہ دہشتگردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرنی چاہیئے۔عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔شام کی سلامتی اور خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پرقبضہ قابل مذمت ہے۔پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بیرون مداخلت سے شام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ شام کے شہریوں کا حق ہے کہ وہ اپنا مستقبل خود طے کریں۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پروزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ٹوئٹ سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ساتویں اجلاس اسلام میں منعقد ہوا۔ دونوں ممالک نے تجارت ،سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان یو این سیکیورٹی معاملات پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ پاکستان اور فرانس نے باہمی طور پر چیلنجز کا سامنا کرنے پراتفاق کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں