چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کا وائس چیئرمین کے ہمراہ یوسی 04کا ہنگامی دورہ

کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے وائس چیئرمین حامد نواز خان کے ہمراہ یوسی 04کا ہنگامی دورہ کیا اور چیئرمین یوسی 04راؤ عاطف شبیر و بلدیاتی پینل سے ملاقات کی

چیئرمین راؤ عاطف شبیر نے چیئرمین جناح ٹاؤن کو عوام کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قریشی چوک کے اطراف مکینوں کو موجودہ پانی کی لائن کی خستہ حالی کے سبب پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے

چیئرمین رضوان عبد السمیع نے یوسی چیئرمین کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایکسیئن محمد امجد اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر الطاف کو موقع پر طلب کیا اور درپیش مسائل کو دور کرنے کیلئے پانی کی نئی لائن ڈالنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس مو قع پرکوآرڈینیٹر جناح ٹاؤن راؤ کاشف، جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے الخدمت کوآرڈینیٹر منظر عالم اور علاقائی ناظم عمار قریشی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں