کورنگی ٹاؤن کی کونسل کا نواں اجلاس، مختلف قراردادیں منظور

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی زیر صدارت کونسل کا نواں اجلاس کونسل ہال میں منعقد ہوا، اجلاس کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

اجلاس میں وائس چیئرمین زرین اعوان، میونسپل کمشنر ماجد علی، پارلیامانی لیڈر تنویر عباسی، اپوزیشن لیڈر محمد ہارون و دیگر کونسل اراکین نے شرکت کی۔ آٹھویں اجلاس کی قرارداد توثیق و منظوری کثرت رائے شو ہینڈ سے کیا گیا۔

آٹھویں اجلاس مورخہ 02 اکتوبر 2024 روداد کی توثیق و منظوری۔ یونین کونسل نمبر 6 ٹی۔ ایم۔سی کورنگی سیکٹر 32 B کے گرلز ایلیمنٹری اسکول نمبر 5 کو سندھ لوكل گورنمنٹ ایکٹ 2013، سیکشن (2&1) 52، 74، 75 شیڈول II کے مطابق "حق باھو اسلامی یونیورسٹی” کے تہت بذریعہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ چلانے کی منظوری۔ یونین کونسل نمبر 1 ٹی۔ایم۔سی کورنگی گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول قیوم آباد کو سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013، سیکشن (2&1) 52، 74، 75 شیڈول II کے مطابق "تلاش ویلفیئر فاؤنڈیشن” کے تحت بذریعہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ چلانے کی منظوری دی گئی

یونین کونسل نمبر 7 ٹی۔ایم۔سی کورنگی وائی ایریا میں پارک کو سابق کونسلر رمضان سولنگی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری۔ ماڈل پارک کورنگی نمبر 1/2 3 کے  عقب میں خالی پلاٹ کو سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013، سیکشن (2&1) 52، 74، 75 شیڈول II کے مطابق کمیونٹی سینٹر کو بذریعہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے جانے کی منظوری۔ I.T  انسٹیٹیوٹ (PYSDP) ٹی۔ایم۔سی کورنگی میں انسٹرکٹرز عارضی طور پر مقرر کی جانے کی منظوری۔ I.T ڈیپارٹمنٹ کورنگی ٹاؤن کے روزمرہ کے اخراجات ایمپریسٹ اکاؤنٹ کی منظوری کی قرارداد دیں پیش کی گئی تمام ممبران نے متفقہ طور پر تمام ایجنڈے کو منظور کیا۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ عوام سے وصول ہونے والے ٹیکس کے روپے کا بہترین استعمال عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہر سطح پر ہر یوسیز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ کورنگی کی عوام کو مثالی ٹاؤن بنا کر دیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں