15خوارجی دہشت گردوں جہنم واصل، آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان شہید

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 15 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی ضلع ژوب میں کی، آپریشن کے دوران 15 خوارجی ہلاک ہو گئے، آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا، 32 سالہ شہید سپاہی عارف الرحمان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ علاقے میں دیگر خوارج کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں