عمران نیازی نے ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کیا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاست مخالف عناصر اور دہشتگردوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے اپنے مذموم عزائم پر عملدرآمد سے باز رہیں۔

قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شرپسند گرمیوں کے ذریعے قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائیگا۔انہوں نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تعریف کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ اتحادی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے سیاسی انتقام کو ترک کر قومی ایجنڈے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کو بدعنوانی اور القادر ٹرسٹ مقدمے میں کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقامی کارروائیوں کا کبھی اچھا انجام نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور تھا، عمران نیازی نے ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ 

قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ بہت تلخ رہی ہے،اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لینے والا تھا، ان کے دور میں ملکی ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوا، اگر ملک دشمن عناصر سرگرمیوں سے باز نہ آئے تو اُن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران دور میں بغیر الزام کے گرفتاری ہوجاتی تھی اور کوئی نوٹس لینے والا نہیں تھا، نیب قوانین میں ترمیم کرکے 90 دن کے ریمانڈ کو 15 دن کے لیے تبدیل کیا گیا، عمران نیازی کی گرفتاری القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں ہوئی اور اس کی نیب انکوائری کررہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں