کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام ڈیپارٹمنٹس اپنی اپنی کارکردگی سے آغا کریں
ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) حاجی شریف شیخ نے بتایا کہ تمام ملازمین پابندی سے اپنی ڈیوٹی ادا کر رہے ہیں خاص طور پر فیلڈ میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین، ڈائریکٹر ٹیکس ہمایو ں عمران خان نے کہا کہ ٹیکسز کی ریکوری پر توجہ دی جا رہی ہے اور اس میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہو رہا ہے، سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل پر گامزن ہیں،سپر ٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی نے بتایا کہ اسٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی اسکیم کی مرمت اور تنصیب کا کام دن رات تیزی سے جاری ہے،
ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی صفائی اورروزمرہ کے روٹین کی صفائی ستھرائی اور اسپرے مہم کے کا م بھی جاری ہیں،ڈائریکٹر اسپورٹس اور کلچر جلال حنیف نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن میں فٹبال میچ کا انعقاد مسلسل ہو رہا ہے اور ہماری ٹیمیں فاتح ہوئے ہیں جن کو بیشمار انعامات سے نوازا گیا، ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن پراپرٹی ٹیکس اور رینٹ کی مد میں ریکوری ہو رہی ہے،
ڈائریکٹر واٹر اینڈ ریسوریس مینجمنٹ افضل بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام واٹر سپلائی ا سکیمیں بدستور کام کر رہی ہیں، اس کے علاوہ دیگر ڈپارٹمنٹ نے اپنی کارکردگی اور مشکلات سے چیئرمین کو آغا کیا، چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم اور افسران پر فخر ہیں جو دن رات میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں چاہے طوفانی بارشیں ہو،ہیٹ اسٹوک ہو یا کوئی ایمرجنسی نافذ ہو،
میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ ان قریب کچھ اعلیٰ افسران ریٹائر ہو رہے ہیں اُن کو شان و شوکت سے رخصت کیا جائے گا ہم سب افسران ایمانداری اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جب ہی گڈاپ ٹاؤن ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
اس موقع پر آفسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر ایڈوٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، ڈائریکٹر لاء سہیل قاضی، ڈائریکٹر پارکس افضل لغاری،ڈائریکٹر کونٹریک مینجمنٹ ناصر بلوچ، کونسل آفسر سجاد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) سرفراز احمد کھتری، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض حمیدبلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی اسلم بروہی، میڈیکل آفیسر رضا رضوی، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی ودیگر بھی موجود تھے۔
