کراچی: سینئر صحافی و ممبر کراچی پریس کلب بخت علی عباسی انتقال کرگئے
سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ سے تعلق رکھنے والے بخت علی عباسی کچھ عرصے سے دل و معدے کے عارضے میں مبتلا تھے۔
بخت علی عباسی این آئی سی وی ڈی میں داخل تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا
صحافی بخت علی عباسی مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر بیت المکرم مسجد اختر کالونی میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری جنرل محمد شعیب، سینئر رہنما شمس کیریو، جاوید مہر، نور محمد کلہوڑو، قاضی اعجاز، وحید گل میمن، نذیر میمن و دیگر نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد بخت علی عباسی کی جسد خاکی ان کے ابائی گاؤں منتقل کی گئی۔
