لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ، ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے جانب انڈونیشیا کے قونصل جنرل کے تعاون سے انٹر ایکٹو سیمینار کا انعقاد کیا ، سیمینار کا انعقاد SMBBMU آریجا کیمپس میں کیا گیا۔
سیمینار میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ایری پولزی کی خصوصی شرکت اور انڈونیشیا میں صحتِ عامہ کے موضوع پر لیکچر دیا اور موثر حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا آبادی کے وجہ بڑی ممالک میں شمار ہوتے ہیں اور دونوں ممالک میں آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں کا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا میں ڈاکٹروں کی کمی ہے اور پاکستان کے میڈیکل گریجویٹس کو چاہیے کہ وہ انڈونیشیا میں نوکری اور پوسٹ گریجویشن کے لیے آئیں
اس موقعے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ انڈونیشیا نے پاکستان کے لیے 250 مکمل فنڈیڈ اسکالر شپس آفر کر رہا ہے جس سے یہاں کی طلبہ و طالبات کو بھرپور فائدا لینا چاہیے
انہوں نے کہا پاکستان کے طلبہ و طالبات کو یورپ اور امریکہ کے مقابلے میں مشرقی ایشیائی ممالک میں جانا چاہیے کیونکہ وہاں تعلیم نہایت سستی اور نوکریوں کے مواقع زیادہ ہیں ، انہوں اپنے خطاب میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ایری پولوزی کا شکریہ ادا کیا اور انڈونیشیا حکومت اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی مابین تعلقات کو طلبہ و طالبات کے لیے فائدے مند قرار دیا
جبکہ ڈاریکٹر اورک ڈاکٹر میر حسن کھوسو وفد کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ گزشتہ برس یونیورسٹی آف ایئر لنگا انڈونیشیا اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے مابین ایک باہمی یاداشت نامے پر دستخط ہوئے تھے جس کے مثبت نتائج آج ہمارے سامنے ہیں ،
پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے انڈونیشیا کے قونصل جنرل اور ساتھ آئے وفد کو ثقافتی تحائف پیش کیئے، اس کی بعد وفد نے انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی اور بینظیر کالج آف نرسنگ کا دورہ کیا ،
اس موقعے پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیخ ، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف شیخ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر یوسف شاہ ، ڈاریکٹر فارمیسی ڈاکٹر وسیم عباس ، پرنسپل نرسنگ پروفیسر غلام عباس ، ڈاریکٹر فزیوتھراپی ڈاکٹر مکیش کمار ، پروٹوکول آفیسر کامران عباسی ، سیکیورٹی انچارج سلطان احمد بھٹو ، مشتاق علی میرانی ، راشد جاوید ، سمیر احمد دل سمیت فیکلٹی ، افسران اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی