مگھوپیر ٹاؤن میں بجلی فراہمی کے کاموں کی شروعات ہو گی ہے:حاجی نواز علی بروہی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے  کے الیکٹرک کے جاری کاموں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

حاجی نواز علی بروہی نے  اس موقع پر کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا مقصد شہریوں کو بہتر اور مستحکم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبے علاقے کی ترقی کے لیے اہم ہیں اور ان کے مکمل ہونے کے بعد عوام کو فوائد حاصل ہوں گے۔

حاجی نواز علی بروہی  کا کہنا تھا کہ مقامی عوام سے درخواست کی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں تاکہ اس کی تکمیل بروقت ہو سکے۔اس علاقے میں کئی دہائیوں سے لوگ اباد ہیں مگر اس دور جدید میں بھی یہ لوگ لائٹ اور گیس جیسی سہولیات سے محروم تھے مگر ہم نے ان سے وعدہ کیا تھا جب تک ہر سہولت فراہم نہ کردیں سکون سے نہں بیٹھنگے آج اس علاقے میں بجلی کی فراہمی کے کاموں کی شروعات ہو گی ہے جو جلد مکمل ہو جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی ون مائی گاڑی میں جاری کے الیکٹرک کے کاموں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق،ڈسٹرکٹ انجینیئر حسن شیخ، اے ڈبل ای افاق عالم یو سی ون کے کونسلر جاوید بروہی علاقائی معززین و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں