اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات چاہتی ہے مگر پیچھے ایک خفیہ لیڈر شپ ہے جو سب کنٹرول کررہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی کا اختیار ہے کہ ان کو کیسے ہینڈل کرنا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مظاہرین کو سنگجانی کی آفر دی تھی مگر وہ مذاکرات کرتے ہیں اور پھر وقت حاصل کرکے آگے آجاتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوری کی پوری لیڈرشپ خون خرابا نہیں چاہتی بلکہ بات کرنا چاہتی ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پیچھے ایک خفیہ قیادت بیٹھی ہے جو سب کنٹرول کررہی ہے۔
