عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے چیئرمین محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے چیئرمین محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ۔یونین کمیٹی نمبرز 09 ، 06   اور 03   میں سیوریج اور پینے کے پانی کی لائنوں کی تبدیلی کے کام کا جائزہ۔اس موقع پر یونین کمیٹی 06  خمیسو گوٹھ کے چیئرمین راجہ عطاء الرحمن،یونین کمیٹی نمبر 09 ابو زر غفاری کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی،یونین کمیٹی نمبر 03  خواجہ اجمیر نگری کے اراکین،ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف نے  سیکٹر 5-F   میں ڈالی جانے والی واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کا معائنہ کیا

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل عرصہ دراز سے تھے ان مسائل پر سابقہ بلدیاتی نمائندے صرف وعدے کرتے تھے جس وجہ سے علاقہ مکین پریشانی سے دوچار تھے جماعت اسلامی کے نمائندوں کی کاوشوں سے آج ان مسائل سے چھٹکارا ممکن ہواہم شکر گزار ہیں جماعت اسلامی کے نمائندوں کا جو عوام سے وعدے نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کررہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں واٹر اینڈ سیوریج سسٹم برسوں پرانا ہے اور اس سسٹم کی معیاد اب ختم ہوچکی ہے اور آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ان خستہ حال واٹر اینڈ سیوریج لائنوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مسائل جنم لے رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ شہر قائدکے انفرا اسٹریکچر کو بحال کرکے واٹر اینڈ سیوریج سسٹم کو جدید دور کے مطابق بنایا جائے تاکہ عوام سکون کی زندگی گزار سکیں،انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں سے سیوریج لائنوں کو الگ کر ناضروری ہے۔کیونکہ بارشوں کے دوران برساتی نالوں میں پہلے ہی سیوریج کا دباؤ ہوتا ہے اور برساتی پانی کی نکاسی کی جگہ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے جگہ جگہ برساتی نالوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے،انسان کی سب سے بڑی ضرورت صاف پانی ہے جس کی ترسیل بلا تعطل جاری رہنی چاہئے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ان خستہ لائنوں کی وجہ سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی ضائع ہورہا اور لوگ پانی خرید کر استعمال کررہے ہیں جبکہ ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوام کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اس حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذمہ داروں کو آگاہ کرچکے ہیں۔منتخب نمائندے عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان مسائل پر نظر رکھتے ہیں اور اداروں کے ذمہ داروں سے مسائل کے حل کے لئے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اس گلے سڑے نظام میں بھی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں اور انشاء اللہ ہم محدود وسائل میں عوام کے مسائل اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں