چیئرمین گڈاپ ٹاؤن نے گوٹھ خان محمد میں ریڈنگ روم کا افتتاح کردیا

کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،وائس چیئرمین جام محمد جو کھیو،کونسل ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ،میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ ریڈنگ روم خان محمد گوٹھ یوسی درسانو چھنو گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کیا۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا ہر سطح پر آغاز کر دیا ہے اس ریڈنگ روم کی کنسٹرکشن سے گوٹھ کے بچوں کو مطالعے کرنے میں آسانی ہوگی گڈاپ ٹاؤن کی اکثریتی آبادی دیہات پر مشتمل ہے ان کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ذمے داری ہمارے کاندھوں پر ہے اس کا حق پوری طرح سے ادا کرنا ہم پر لازم ہے جس پر سو فیصد عمل کیا جارہا ہے

وائس چیئرمین جام محمد جو کھیو نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں محدود وسائل اور بے شمار روکاوٹوں کے باوجود ہم سے عوام کی جو توا قعات وابستہ ہیں ان کو پورا کیا جارہا ہے اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن کے عوام کی خدمات خلوص نیت سے کررہے ہیں سپرٹینڈنٹ ا نجینئر فرمان علی لاشاری نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے گامزن ہیں کام میں معیار کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے بہت جلد دیگر  ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا جائے گا۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین نبی بخش پالاری،AEE مہران ملک،سب انجینئر مرتضیٰ درس،ڈائریکٹر انفارمشین رضوان صابر، پی ایس وائس چیئرمین جہانز یب جوکھیو،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی او ر علاقائی معززین لالہ اسلم جوکھیو، سابقہ چیئرمین آدم گبول و دیگر شامل تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں