کراچی میں پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرکے عمرے پر جانیوالی خاتون کو گرفتار
کراچی پولیس نے لیاری بغدادی میں چھاپا مار کر خاتون کو گرفتار کیا
خاتون کے خلاف لیاری کے بغدادی تھانے میں سونا چوری کیے جانے کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لیا گیا تھا جس پر خاتون کےشوہر نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ واردات اس کی بیوی نے کی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ سے ملزمہ نے 17 تولہ سونا فروخت کردیا جس کے بعد وہ عمرے پر گئی تھی،3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔
