ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکام کو ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت  کردی ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس، بی آر ٹی کے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

دوران اجلاس شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جدید ترین ڈیزائن پر مشتمل بی آر ٹیز  شہریوں کو ناقابل یقین ریلیف فراہم کریں گے،کام کے معیار پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے متحمل نہیں ہو سکتے

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی، آسان اور جدید سفری سہولیات کی جلد از جلد فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے۔کوشش ہونی چاہئے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے دونوں بی آر ٹیز کی تکمیل مکمل ہوجائے، تاکہ عوام مستفید ہوں۔دونوں منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کے لئے سفر آسان ہوجائے گا اور لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام فریق منصوبوں کی بروقت اور کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متحرک رہیں،یہ منصوبے حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہیں،  ان کی بروقت تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا،

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور اعلیٰ حکام کی شرکت

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں