بیجنگ: چین میں طلاق سے ناخوش ڈرائیور نے تیز رفتارگاڑی چڑھا کر درجنوں لوگوں کو کچل دیا
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا۔
واقعے میں کم ازکم 35 افرادہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
ڈرائیور نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔