سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی مذمت
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعاگو ہیں
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کے لئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا،قومی امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے۔
