نیو کراچی ٹاؤن میں سرکاری بلدیاتی اسکولز کے زیر اہتمام محفل میلاد و سیرت النبی ﷺ کانفرنس

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں سرکاری بلدیاتی اسکولز کے زیر اہتمام محفل میلاد و سیرت النبی ؐ  کانفرنس کا انعقاد۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ خصوصی شرکت۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نیو کراچی ٹاؤن سید محمد مزمل عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حنین میؤ،ڈائریکٹر بی اینڈ آر اشتیاق حُسین،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر و دیگر ٹاؤن افسران کے ساتھ اساتذہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت ِ رسول مقبول  ﷺسے ہوا،جس میں نعت خواہوں نے گلِ عقیدت کے  نذرانے پیش کئے۔جبکہ مختلف اکابرین نے سیرت النبیؐ  کو خوبصورت انداز میں بیان کیا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے کہا کہ پیارے آقا محمد  ﷺکی زندگی ضابطہ حیات ہے مسلمان سنت ِ نبوی کو اپنائیں تاکہ دُنیا و آخرت میں بھلائی پاسکیں۔چیئرمین محمد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر معاشرتی زندگی گزارنے کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم کو بھی حاصل کیا جائے تعلیم انسانوں میں اچھے برے کی تمیز اور شعور کو بیدار کرتی ہے،مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک کے سرکاری اسکولوں میں ایک منظم سازش کے تحت تعلیمی معیار کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے ہمارے سرکاری اسکولوں کے طالب علموں نے امتحانات میں نمایا کامیابی حاصل کی ہے ا لحمد اللہ آج کی تقریب میں ہماری تعلیم کے لئے کئے جانے والی کوششوں کے ثمرات نظر آرہے ہیں نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی اسکولوں کے طالب علموں نے کراچی کے تمام سرکاری اسکولوں کے طالب علموں پر سبقت حاصل کرلی ہے جس کا ثبوت ڈاکٹر محمود الحسن بوائزاینڈ گرلز سیکنڈری اسکول5-D  کے دو طالب علم محمد احمد خان اور خدیجہ لیاقت نے کراچی بھر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے ان طالب علموں کی کامیابی کے پیچھے اساتذہ کی انتھک محنت بھی شامل ہے۔

میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ نے طلباء و طالبات کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم مبارک باد اور شاباش کے مستحق ہیں بچوں نے نیو کراچی ٹاؤن کا نام روشن کیا ہے۔میونسپل کمشنر نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں پانچ پانچ  ہزار روپے نقد بھی دیئے۔

ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے بلدیاتی سرکاری اسکولوں کو تعلیمی میدان میں پرائیوٹ اسکولوں کے برابر لارہے ہیں،انہوں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں انشاء اللہ انہیں پرائیویٹ اسکولوں کے برابر سہولیات فراہم کریں گے۔ تقریب کے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو نقد انعامات کے ساتھ،لیپ ٹاپ،کیلکولیٹراور تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں