
لاہور: پی آئی اے کا ایک طیارہ خراب موسم کے باعث راستہ بھٹک کر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 248 مئی کی 4 تاریخ کو رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تھی۔
پائلٹ نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم تیز بارش کے باعث غیر متوازن ہونے والا طیارہ لینڈ نہیں کرسکا۔
ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راؤنڈ پر چلا گیا اور تیز بارش اورکم بلندی کی وجہ سے راستہ بھٹک کر پنجاب کے تھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔
طیارہ 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلومیٹر تک سفر کرکے پاکستان واپس پہنچا۔
پی آئی اے کے طیارے نے ملنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملتان میں لینڈنگ کی۔
