نیو کراچی ٹاؤن میں نو تعمیر شدہ سڑکو ں کا افتتاح کیا گیا

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کی مختلف یونین کمیٹی میں نو تعمیر شدہ سڑکوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر،یوسی چیئرمیز و وائس چیئرمیز توقیر خان،یوسی 09 کے وائس چیئرمین حنظلہ قریشی،یونین کمیٹی کے اراکین،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد خان و دیگر ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نو تعمیر شدہ سڑکوں کا افتتاح کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابتداء میں ہی یہ بات کہی تھی کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے اور ہر ممکن طریقے سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اسی جذبے کے تحت جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے اختیارات سے بڑھ کر کام کرکے دکھایاہے اور پچھلے 10  ماہ سے شہر قائد میں جماعت اسلامی کے 9   ٹاؤن چیئرمینز عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں شب و روز مصروف ہیں۔آج سیکٹر الیون جی کپڑا مارکیٹ کی یہ سڑک جو گزشتہ 26   سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی الحمد اللہ ہم نے اس سڑک پر 6100   اسکوائر فٹ کارپیٹنگ کرکے عوام کے سپرد کردی ہے اس نو تعمیرشدہ سڑک سے علاقے کے عوام مُستفید ہوسکیں گے۔

امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شفیق موڑ سے اللہ والی اسٹاپ تک سڑک کی فوری تعمیر کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی پریشانی ختم ہوسکے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے شہر کراچی میں صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے  100  سے زائد پارکس کو تزین و آرائش کے بعد عوام کے سپرد کردیا ہے جبکہ دیگر پارکس و پلے گراؤنڈز کی بحالی کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے مسائل زیادہ ہیں ان مسائل پر بھی جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے کام کررہے ہیں۔ منتخب نمائندے عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے پہلے مرحلے میں سیوریج اور پانی کی لیکج کے مسئلے کو حل کررہے ہیں دوسرے مرحلے میں ان جگہوں پر سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کو ممکن بنا رہے ہیں انشاء اللہ جلد عوام کو مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوگا جس کے لئے عوامی نمائندے وقتاً فوقتاً عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عوامی خدمت فراہم کرنے والے اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کا منشور ہے کہ عوام کی خدمت سب سے پہلے،اور اسی منشور کے ساتھ منتخب نمائندے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں عوام سوچیں گے کہ انہوں نے اپنا ووٹ سہی جگہ استعمال کیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے بلا رنگ و نسل و مذہب بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شب روز مصروف ہیں،ہم نے سیکٹر 11-G  گودھرا کالونی میں کپڑا مارکیٹ ایسوسی ایشن اور عوام کے مطالبے پر اس سڑک کی تعمیر کو مکمل کیا ہے جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اسی طرح سیکٹر  11-F  ،11-E   اور  11-D   میں بھی سڑکوں کی تعمیر کو ممکن بنایا ہے آج الحمد اللہ ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں اور دستیاب وسائل سے بڑھ کر عوام کے مسائل کو حل کررہے ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں