محکمہ ایکسائز سندھ نے ریونیو ٹیکس ہدف میں رکارڈ کامیابی حاصل کرلی

محکمہ ایکسائز سندھ کی شاندار کامیابی، سالانہ ٹیکس ریونیو ہدف کا 27 فیصد پہلی سہ ماہی میں کامیابی سے حاصل کرلیا

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کاوشوں سے محمکہ ایکسائزو ٹیکسیشن نے مالی سال کے 203 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پہلے تین مہینوں میں 55 اعشاریہ چار آٹھ ارب روپے جمع کر لئے

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس ، سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب اکبر پنہور، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی اور دیگر شریک

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  کی جانب سے محکمے کی کارکردگی کی تعریف، کارروائیوں کو مزید ہموار کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے موٹر وہیکل ٹیکس کا نظام 15 دن کے اندر آن لائن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

اجلاس میں پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں سمیت دیگر خدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

محکمے کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور مستقبل کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے افرادی قوت بڑھانے اور طریقہ ء کار پر بھی گفتگو کی گئی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کا نظام 15 دن کے اندر آن لائن کیا جائے تاکہ شہریوں کے لیے ٹیکس کا نظام مزید آسان اور موثر ہو سکے، موثر خدمت کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، عوام کو گھر بیٹھے تمام ٹیکسز کی ادائگی کی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سیلاب متاثرین کی فنڈ ریزنگ کے لئے پریمئم نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی  میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنے کے لیے مزید عوامی ترجیحی نمبرز شامل کئے جائیں۔پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کی کامیابی کے لئے مزید اقدامات کئےجائیں۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز کے نئے نظاموں کے فروغ اور ان میں شہریوں کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے،حکومت سندھ ٹیکس نظام کو جدید بنانے اور شفافیت، کارکردگی اور عوام کے لیے سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں