کراچی:گلبرگ ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور (لیو انکشنمنٹ) کی ادائیگی کی مد میں 95 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں چیک تقسیم کئے
اس موقع پر چیئرمین گلبرٹ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ جس طرح عوام مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اسی طرح ملازمین کی ضروریات اور مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ماضی میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اپنے حق کے لیے سالوں پریشان ہوتے تھے اس کے برعکس نئی آنے والی بلدیاتی قیادت ان کو ان کا حق وقت پر ادا کر رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ملازمین کو میڈیکل پینل بھی مہیا کیا جائے گا ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کو حق دلوانا ہماری اولین ترجیح ہے
اس موقع پر محکمہ فائننس کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی فائلوں کو وقت پہ مکمل کرنے میں ان کا ایک اہم کردار ہے جس میں تمام عملے کی کوششیں شامل ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ یہ وہ بلدیاتی ملازمین ہیں جنہوں نے اپنی سروس کے دوران عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہماری کوشش ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کو مالی لحاظ سے کوئی دقت پیش نہ آئے واضح رہے کہ گلبرگ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کو واجبات کی مد میں اب تک کروڑوں روپے ادا کیے جا چکے ہیں
اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی ایٹ کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد،ڈائریکٹر بجٹ محمد وسیم، ایک سی این ایم این ای محمد یاور اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
