کراچی: ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے محکمہ جاتی افسران کے ساتھ میٹنگ کی
ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے ادارے کی کارکردگی، عوامی خدمات کے معیار اور جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔ محکمہ جاتی افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو مل کر شفافیت، ایمانداری، اور تیز رفتاری کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔
حاجی نواز علی بروہی نے افسران کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اپنے شعبوں میں جدید طریقہ کار اپنائیں، مسائل کا فوری حل فراہم کریں اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیں۔ ہمارا مقصد نہ صرف اہداف کا حصول ہے بلکہ ایک مثالی ادارہ بنانا ہے جو لوگوں کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہو۔
حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ میں افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور محنت کا اعتراف کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی لگن اور عزم کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ ہم مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور ترقی کے سفر کو مزید تیز کریں گے۔”
