گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے احتجاج

کراچی: اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف ٹاؤن انتظامیہ گلبرگ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف پرامن احتجاج امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، وائس چیئرمین محمد الیاس، تمام یوسی چیئرمین کونسلرز تمام افسران و عملہ اور گلبرگ ٹاؤن کی عوام نےاہل فلسطین کے حق میں احتجاج ریکارڈ کرایا اس کے ساتھ محکمہ تعلیمات گلبرگ ٹاؤن کے تحت اسکولوں کے طلبہ کی جانب سے فلسطینی بھائیوں بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف شدید نعرےبازی کی گئی

ریلی میں محکمہ تعلیمات گلبرگ ٹاؤن کے افسران، اسٹاف، طلبائطالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی میں شریک شرکائنے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے، پلے کارڈ اوربینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نےکہا کہ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے جو برسوں سے فلسطین کے مظلوم عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے جہاں اسرائیل نے فلسطین میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے وہیں اس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں امریکہ اس ناجائز جنگ میں اسرائیل کی کھلی مدد کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔ امت مسلمہ نے ہمیشہ فلسطینیوں کے موقف کو درست سمجھا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنی ہوئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔ دریں اثناء گلبرگ ٹاؤن کے اسکولوں میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کیے گئے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں