نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے: محمد یوسف

نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے: محمد یوسف

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یو سف کا وائس چیر مین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ پارکوں کا دورہ۔پردہ پارک سیکٹر 5C/2   بزرگان دین پارک یونین کمیٹی نمبر 01   میں جاری تزین و آرائش کا جائزہ۔اس موقع پر انکے ہمراہ یونین کمیٹی کے چیئرمین،وائس چیئرمین، محکمہ باغات کے  ڈائریکٹر افتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات جاوید جمال،انچارج محکمہ بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر ماجد حسن،انجینئرصفدر بھی موجود تھے۔

اس موقع پرچیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاون میں موجود پارکس اور پلے گراونڈ کا معائنہ کرنے کا مقصد، پارکس و پلے گراؤنڈز میں جاری تزین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لینا اورپارکوں میں عوام کے لئے مہیا کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لینا ہے،

انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت افزاء ماحول کی فراہمی کے لئے جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے نیو کراچی ٹاؤن کے پارکس و پلے گراؤنڈز کو بہتر بنارہے ہیں جس کے لئے اب تک 15  پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر پارکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، پارکس میں خواتین کے لئے واکنگ ٹریکس اور بزرگوں کے بیٹھنے کے لئے خوبصورت اور معیاری بنچیزلگائی جائیں گی۔صحت مند سرگرمیوں کی فروغ کے لئے پلے گراؤنڈز کو ہموارکیا جارہا ہے اور اطراف میں کیاریاں بنائی جارہی ہیں ان کیاریوں میں گھاس اور پھولدار پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ کھیل کے میدان خوبصورت اور خوشنما نظر آئیں۔بعد ازاں چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر الیون آئی میں جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے جانے والے آئی ٹی کیمپ بنو قابل کا دورہ کیا جہاں طلباء و طالبات کی آئی ٹی کورسزکی فری رجسٹریشن کی جارہی ہے اور داخلے کے لئے ٹیسٹ بمقام ہاکی اسٹیڈیم مورخہ 13  اکتوبر 2024  بروز اتوار کو  ہونگے،

اس موقع پر چیئرمین نے طلباء و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے آگے بڑھنے کا جماعت اسلامی کی طرف سے کرائے جانے والے آئی ٹی کورسز سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے آپ کو  قابل بناکر معاشرے کا اچھا شہری بنائیں ساتھ ہی جماعت اسلامی نوجوانوں کو اپنی پارٹی کا ممبر بنانے کی پیشکش کرتی ہے تاکہ سیاسی،سماجی اور مذہبی لحاظ سے بھی آج کے نوجوانوں میں شعور بیدار ہو اور اپنے ملک و قوم کے لئے بہترین لیڈر شپ مہیا ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here