گڈاپ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہاہے:ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں اراکین کونسل اور افسران کے ہمراہ میٹنگ کی، تمام اراکین کونسل نے اپنی یوسیز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بابت اگاہی دی۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہاہے، گڈاپ ٹاؤن اپنے وسائل کے علاوہ کلک پروگرام کے تعاون سے گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر گامزین ہے، ہراسکیمز کا جائزہ لیا جارہا ہے مقصد یہ کہ ہے،کہ اسکمیز کی تکمیل سے قبل تمام تر پیش آنے والے مسائل کو حل کیا جائے، گڈاپ ٹاؤن کی عوام ہمارے ترزعمل سے واقف ہیں، ترقیاتی کاموں میں تاخیر تو ہوسکتی ہے،کوالیٹی میں کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عوام کی خواہشات کے مطابق اراکین کونسل کی ڈیمانڈ پر ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، جلدنئے پروجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی بھٹو کا شہر ہے پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے ہم ڈور ٹو ڈور عوام کے مسائل حل کریں گے۔
اس موقع پرپا لیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،ممبر محمد رفیق جو کھیو،ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ،ممبر عبدالستار جو کھیو،ممبر سلیم میمن،ممبر علی محمد گبول،ممبر داد کریم بلو چ،ممبر دانش برفت،ممبر عیسیٰ بلوچ،ممبر سنی میسح،لیڈی ممبر سیما جو کھیو،سپر ٹینڈنٹ انجینئر فرمان علی لاشاری،سپر ٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی AEE(ایم اینڈای) وسیم آرائیں،ڈائر یکٹر انفار میشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایڈوٹائز منٹ ٖغلام حسین شیخ، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی بھی موجودتھے۔
