عید میلادالنبیﷺ پر صفائی ستھرائی کے بھتر انتظامات کیے گئے:ٹاؤن چیئرمین گڈاپ

عید میلادالنبیﷺ پر صفائی ستھرائی کے بھتر انتظامات کیے گئے:ٹاؤن چیئرمین گڈاپ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں اراکین کونسل اور اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے مناسبت سے گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ، اراکین کونسل اور علماء اکرام کی مشاورت سے بہترین انتظامات کیئے تمام یوسیز کے ارکین کونسل اور افسران خاص طور پر ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن افضل لغاری اور انکے عملے نے صفائی ستھرائی کے کاموں میں دن رات ایک کر کے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور وسیم آرائیں نے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کا کام بہترین طریقے سے انجام دے کر سڑکوں کو روشن کر دیا تھا اس کے علاوہ تمام اراکین کونسل اپنی اپنی یوسیز میں ربیع الاوّل کے کاموں کی نگرانی کرتے رہے اور علاقہ مقیم سے مسلسل رابطے میں تھے

ربیع الاوّل کے حوالے سے اچھی کا رکردگی پر علاقہ معززین نے چیئرمین طارق عزیزبلوچ کا شکریہ ادا کیا

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق ہم عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں گڈاپ ٹاؤن کا ایریا بہت بڑا ہے اور محدود  وسائل ہیں اس کے باوجود میں  گڈاپ ٹاؤن کی عوام کی خدمت اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں رہونگا۔

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،ممبر محمد رفیق جوکھیو،ممبر عبدالستار جوکھیو،ممبر علی محمد گبول،ممبر عیسیٰ بلوچ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر طاہر بلوچ، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں