بھارت میں پھلوں کے جوس میں اپنا یورین ملاکر گاہکوں کو پلانے والا ملزم گرفتار
نئی دھلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں جوس کا اسٹال لگانے والے دکاندار کو انسانی زندگی سے کھلواڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پھلوں کے جوس کے ٹھیلے سے جوس پینے پر گاہکوں کو جوس کے رنگے پر شک ہوا جس پر دکاندار سے جھگڑا ہوگیا۔
مقامی افراد نے شک کی بنا پر اسٹال کی تلاشی لی تو وہاں پیشاب سے بھرے ایک بوتل رکھی ہوئی تھی۔ پوچھنے پر وہ کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔
معاملہ پولیس کے پاس پہنچنے پر دکاندار نے اعتراف کیا کے پیشاب کی بوتل اس کی ہے اور وہ جوس میں قطرے ملایا کرتا تھا۔
