وسائل کی کمی کی وجہ سے ایک ساتھ پورا کام کرنا ممکن نہیں ہوگا:حاجی نواز علی بروہی

وسائل کی کمی کی وجہ سے ایک ساتھ پورا کام کرنا ممکن نہیں ہوگا:حاجی نواز علی بروہی

کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یو سی ون عزیز بروہی گوٹھ میں جاری سیوریج لائن کی بچھائی کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقے پر ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ لوگ کراچی شہر میں رہتے ہوئے بھی پتھر کے زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں ۔یہاں پچھلے ادوار میں کوئی سیوریج کے حوالے سے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہ لوگ آج بھی دور جدید کی سہولیات سے محروم ہیں مگر اب اس میں کاموں کی شروعات ہو چکی ہے

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے ایک ساتھ پورا کام کرنا ممکن نہیں ہوگا اس لیے ہم اس میں مرحلہ وار کام کریں گے اور جلد از جلد اس پورے گوٹھ میں نیا سیوریج کا نظام بحال کر دیا جائے گا

ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں تقریبا 1500 فٹ لائن بچھائی کا کام جاری ہے دوسرے مرحلے میں اس سے بھی زیادہ لائن بچھائی کا کام کیا جائے گا جس سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق، وائس چیئرمین رانا عارف، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو پی ایس کے صدر اختر لونڈ،ڈسٹرکٹ انجینیئر حسن شیخ، اے ڈبل ای آفاق عالم سب انجینئر جنید صدیقی یو سی ون کے چیئرمین سلیم بروہی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں