سندھ کے ایک اور گلوکار بےگھر بند گئے،گھر بناکر دینےکی اپیل

سندھ کے ایک اور گلوکار بےگھر بند گئے،گھر بناکر دینےکی اپیل

سندھ میں 2022 کی بارشوں کے متاثرین آج بھی ازیت ناک زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، جو گھر بارشوں سے اس وقت بچے وہ اب ایک ایک ہوکر زمین بوس ہو رہے ہیں۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سندھ کے مشہور گلوکار غلام شبیر سموں کا گھر اچانک گر گیا۔

گلوکار غلام شبیر سموں نے بتایاکہ بارشوں کے بعد گھر زبون حال بن گیا تھا اس لئے ہم کہیںاور رہائش پزیر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اللصبح میرا گھر اچانک گر گیا، یہ تو اللہ کا شکر ہے کہ ہم محفوظ رہے۔

گلوکار غلام شبیر سموں کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد ٹیم آئی اور سروے بھی کیا گیا مگر ابھی تک گھر بناکر نہیں دیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی رہنما نثار احمد کھڑو اور جمیل احمد سومرو بھی آئے تھے اور انہوں نے بھی گھر کی حالت دیکھی تھی۔

گلوکار غلام شبیر سموں کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت کئی گلوکار ہیں جو گھر سے بے گھر ہیں، حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہیں کے ہمیں گھر بنا کر دیے جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں