کراچی: دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بناکر وڈیو اپلوڈ کرنے پر سندھ پولیس نے خاتون اہلکار کو معطل کردیا
ڈی آئی جی ساؤتھ اورایس ایس پی سٹی نےایکشن لیتے ہوئے خاتون اہلکار ماریہ کو نوکری سے معطل کیا
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اہلکار ماریہ گزری تھانے میں تعینات تھی،بغدادی تھانے کے پولیس کانسٹیبل ذیشان کو بھی معطل کیا گیا ہے
معطل کئے گئے اہلکار دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بناتے تھے۔
اعلی حکام نے اہلکاروں کے ٹک ٹاک اکاونٹس کی فہرست بھی تیار کرلی ہے،ٹک ٹاک پر موجود اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جاۓ گی۔
