سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس جسے پہلے ٹویٹر تھا اسے پر برازیل میں پابندی لگادی گئی ہے
برازیل کی سپریم کورٹ کے جج نے رواں سال کے ماہ اپریل میں مبینہ طور پرغلط معلومات پھیلانے کے الزام میں درجنوں X اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق عدالت حکم کی تعمیل نہ کرنے اور نئے قانون کے بعد برازیل میں ایکس پر ہی پابندی عائد کی گئی
دوسری جانب فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ "آزادی تقریر جمہوریت کی بنیاد ہے اور برازیل میں ایک غیر منتخب سیوڈو جج اسے سیاسی مقاصد کے لیے تباہ کر رہا ہے۔
