
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے حوالے سے سماعت کے دوراں ریمارکس دیے کہ سیاست نے عدلیہ کے ماحول کو بھی آلودہ کر دیا ہے، عدالتی کاروائی کو گندا کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جج کے خلاف ریفرنس آنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جب تک ریفرنس سماعت کے لیے مقرر نہ ہو اس کی کوئی اہمیت نہیں۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا تہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ اس بارے میں فیصلہ دے چکا، سپریم کورٹ کے ججز کا جاری کیا گیا حکم سب پر لازم ہے۔
