کراچی: چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی ہدایت پرمیونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ رات گئے ہونے والی برسات کے دوران مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ خصوصا یوسی 6 فرنٹیئر موڑ سڑک پر جمع ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی کا عمل اپنی نگرانی میں مکمل کروا کر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی سندھ وزیر بلدیات اور ٹاون چئیرمین کے احکامات کے تحت دوران برسات ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں یہاں تیز برسات کی وجہ سے پانی جمع تھا جو کہ نکاسی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر تمام محکمہ جات عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں میونسپل کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوران برسات غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے بچوں کو بھی گھر میں محفوظ کریں بجلی کے پولوں اور برقی آلات سے دور رکھیں، ٹاون انتظامیہ ٹاون چئیرمین ملک عارف اعوان اراکین کونسل یوسی چئیرمین کے ہمراہ مومن آباد ٹاون کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ 24 گھنٹے آپ کے تحفظ کیلئے موجود ہے۔
پرمیونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مون سون برسات کا سلسلہ جاری ہے لہذا مذید برسات کی صورت میں دوران برسات عوام کو ریلیف کے کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، ندی نالوں اور خصوصاچاکنگ پوائنٹس پر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے دوران برسات عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس پر پانی کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔
میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی سینٹرز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا جائے اس سارے عمل کی نگرانی میں خود کر رہاہوں۔
میونسپل کمشنر نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مومن آباد ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے افسران و عملے کی چھٹیاں پہلے ہی معطل کردی گئی ہیں رین ایمرجنسی سینٹرز بمعہ تمام ضروری سازوسامان چوبیس گھنٹے فعال ہیں ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعہ سڑکوں اور شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔
