چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک عوامی شکایت پر اچانک UC 5حسین چوک سے گبول گوٹھ ہاجرہ مسجد والے روڈ پر کئی مہینوں سے جمع سیوریج کے پانی کا دورہ کیا۔
کراچی: چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک عوامی شکایت پر اچانک UC 5حسین چوک سے گبول گوٹھ ہاجرہ مسجد والے روڈ پر کئی مہینوں سے جمع سیوریج کے پانی کا دورہ کیا۔
اس موقعے موجود ہاجرہ مسجد انتظامیہ اور علاقہ معززین نے شکایت کی کہ کئی بار واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو درخواست بھی دی اور خود جا کر بھی کمپلین کی مگر ہماری کوئی سنائی نہیں ہوئی۔
چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کو ٹاؤن کے خرچے پر فورا شروع کیا جائے تاکہ شاہ فیصل کی عوام کو سہولت فراہم کر سکے۔
اس موقع پر یو سی 5کے چیئرمین سلمان اور یوسی 7 کے چیئرمین عبدالرحمان , کونسلر زاہد گل اور مسجد انتظامیہ اور علاقہ مکین نے چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن کا شکریہ ادا کیا۔
ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے بتایا کہ واٹر اینڈ سیورج بورڈ شاہ فیصل ٹاؤن کی عوام کو سہولت دینے میں مکمل طور سے ناکام ہو چکی ہے اور سیوریج کے روز بروز مسائل سے روڈ اور گلیاں کھنڈر بنتی جا رہی ہیں،،
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری بھی ہم نباہ رہے ہیں جس طرح تبدیلی کے سفر کو ہم نے شروع کیا ہے ہم مکمل طور سے تبدیلی لا کر رہیں گے۔
