شاہ فیصل ٹاؤن میں ربیع الاؤل کی آمد کے سلسلے میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے اجلاس

 ربیع الاؤل کا مہینہ ہمارے لیئے مقدس مہینہ ہے:چیئرمین شاہ فیصل گوہر علی خٹک

کراچی:چیئرمین شاہ فیصل گوہر علی خٹک ربیع الاؤل کی آمد کے سلسلے میں تمام محکمہ جاتی افسران سے اجلاس کر رہے ہیں جس میں خصوصی طورپر انہوں نے کہا کہ ربیع الاؤل کے حوالے سے شاہ فیصل ٹاؤن کے تمام گلیوں، مساجد، محافل عید میلاد النبیؐ اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی، روشنی کے مناسب انتظامات، روڈ کارپیٹنگ/لیولنگ کر نے اور بلدیاتی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت جاری کی

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن فرحان شبیر نے بتایا کہ شاہ فیصل ٹاؤن کی مسجدوں اور جلوس کے گزر گاہوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے پلان تیار کر لیا گیا ہے جو ربیع الاؤل کے شروع ہو تے ہی اس پر عمل کیا جائے گا تاکہ جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو جلوس کے گزرگاہوں پر ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے کیمپ بھی لگائے جائیں گے جس میں ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی جائے گی،

ڈائریکٹر ایم اینڈ ای سلیم رضا نے بتایا کہ ہم نے مساجدوں پر روشنیوں کے مناسب انتظام کیلئے کام کوجاری ہے جو ربیع الاؤل سے پہلے کام کو مکمل کر لیا جائے گا،

XEN بی اینڈ آر مرزا شارق بیگ نے بتایا کہ جلوس کی گزر گاہوں کے راستوں میں بارشوں کی وجہ سے خراب ہو نے والے راستوں پر روڈ لیولنگ/ کارپیٹنگ کا کام کیا جائے گا

آخر میں چیئرمین شاہ فیصل گوہر علی خٹک نے افسروں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ربیع الاؤل کا مہینہ ہمارے لیئے مقدس مہینہ ہے جس میں ہمیں بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں