حسینہ واجد سمیت 108 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

قتل کے مقدمے میں شیخ حسینہ واجد کے ساتھ عوامی لیگ کے جنرل سیکریٹری عبیدالقادر، سابق وزیرخارجہ حسن محمود، سابق وزیرتعلیم محب الحسن ودیگر کو شامل

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت عوامی لیگ کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد اور دیگر افراد کو 16 جولائی کو چٹاگانگ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسٹیونٹ ونگ کے رہنما وسیم اکرم کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزدی کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد اور دیگر خلا ف مقدمہ چٹاگانگ کے پنچلیش پولیس اسٹیشن پر درج کیا گیا، مقدمہ وسیم اکرم کی والدہ نے درج کروایا

رپورٹس کے مطابق قتل کے مقدمے میں شیخ حسینہ واجد کے ساتھ عوامی لیگ کے جنرل سیکریٹری عبدالقادر، سابق وزیرخارجہ حسن محمود، سابق وزیرتعلیم محب الحسن ودیگر کو شامل کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں