وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی کا عمل شروع

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلیں بند کر دی ہیں، ہمیں ماحول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے:مراد علی شاہ

کراچی:اجلاس میں صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، صوبائی مشیر نجمی عالم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو بقاء اللہ انڑ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، ڈی جی پرووینشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سلمان شاہ، کورپس ہیڈ کوارٹر اور کوم کار کے نمائندے، پاکستان میٹرولاجیکل ڈپارٹمینٹ کے ڈائریکٹر امیر حیدر لغاری اور دیگر شریک ہوئے۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانو، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے ابتدا میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلیں بند کر دی ہیں، ہمیں ماحول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام شرکاء کے سامنے پانی کی بوتل کی جگہ شیشے کے جگ رکھے گئے ہیں، ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک بیگ، بوتلیں اور دیگر اشیاء کا استعال ترک کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں