اولمپئین ارشد ندیم وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ پہنچ گئے،انعامات کی برسات

وزیراعلیٰ سندھ نے کوچ کو آفر دی، مرتضیٰ وہاب نے اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا، سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے ارشد ندیم کی والدہ کیلئے گاڑی، انڈس موٹرز کے جانب سے ارشد ندیم کو گاڑی دینے کا اعلان، شرجیل انعام میمن نے من پسند نمبر پلیٹ کی پیشکیش کردی

کراچی:صوبائی وزیر ناصر شاہ ارشد ندیم کو گھر سے لے آئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وقفہ کر کے ارشد ندیم سے ملے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اولمپئین ارشد ندیم کو وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی

اس موقعے پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پیرس میں گولڈ میڈل ملنے سے پہلے کال کر کے مبارک بناد دی تھی، مجھے آپ (وزیراعلیٰ سندھ) سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپ کیلئے پیغام دیا ہے کہ آپ (ارشد ندیم) کو اگلے اولمپکس کے لئے ابھی سے تیاری کرنی ہے،ہماری 24 کروڑ آبادی ہے، 24 گولڈ میڈل ملک میں ہونے چاہئیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کے کوچ کے لیے بھی 5 ملین روپے دینے کا اعلان کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ارشد ندیم کی بھرپور سپورٹ کرتی رہے گی،آپ صرف ایک فون کال کریں میں آپ سے بات کرونگا، وزیراعلیٰ سندھ کی ارشد ندیم کو یقین دہانی

انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ارشد ندیم کو گاڑی دینے کا اعلان کیا

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ارشد ندیم کو کہا کہ آپ کو گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے جو نمبر چاہئے وہ دینگے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ آپ (ارشد ندیم) سے رابطے میں رہیں گے۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے ارشد ندیم کی والدہ کیلئے گاڑی دینے کا اعلان کیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ارشد ندیم کے نام پر اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں