ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ آفس میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی
کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ آفس میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اراکین کونسل اور اعلی افسران نے تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعا سے کیا گیا اس کے بعد جشن آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 77 سالہ جشن آزادی کے تاریخی دن کے موقع پر میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کا دن بھر پور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ہم قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی وجہ سے یہ آزادی نصیب ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق عوام کی خدمت خلوص نیت سے کرتے رہے گے
چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کے موقع پر میں اپنی مسلح افواج کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہماری سرحدوں اور خود مختاری کی حفاظت کرتے ہیں
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے آج سے ہم عہد کرتے ہیں کہ اس وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گئے۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائر یکٹر HRMحاجی شریف شیخ ،پارلیمانی لیڈرمیر عباس ٹالپور،کونسل ممبر امن دین جوکھیو، کونسل ممبر دانش برفت،کونسل ممبر سنی مسیح،لیڈی کونسل ممبر ثمینہ زرداری،انچارج ا ینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اُللہ شیخ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،لاء آفسر سہیل قاضی، سپر نٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ڈی)نور علیٰ جمالی،ڈپٹی ڈائر یکٹر HRMسرفراز احمد کھتری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکس ظفر حمید بلوچ، چیئرمین پی ایس لا ل جان نبی،پی ایس وائس چیئر مین جہانزیب جوکھیو و دیگر بھی موجود تھے۔
