ہماری اپنی مادری زبانوں میں امن کا پیغام موجود ہے: سردارشاہ

پہلے کے مقابلے میں اگر امن و رواداری متاثر ہوئی ہے تو ہمیں اس پر سوچنا ہوگا۔ہماری اپنی مادری زبانوں میں امن کا پیغام موجود ہے۔

کراچی: “پیغام پاکستان” پروگرام بحریہ آڈیٹوریم کارساز میں منعقد کیا گیا جہاں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے “پیغام پاکستان” پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی

پیغام پاکستان پروگرام انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کے زیر اہتمام نوجوانوں میں امن و رواداری فروغ کے حوالے سے “پیغام پاکستان” کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا۔

اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن رافیعہ ملاح، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے ولی شخصیات، علماء، مختلف شعبہ ہاٹ زندگی تعلق رکھنے والے افران، نجی اسکولز کے طلباء و طالبات، اساتذہ و دیگر نے شرکت کی۔

پروگرام میں امن و باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ملک کی ترقی امن و رواداری کے اصولوں کے تحت کی ممکن ہے۔سندھ تاریخ واحد خطہ ہے جہاں سے کسی اور خطے پر کوئی حملا نہیں ہوا۔بر صغیر خطے میں 12 صدی میں اسلام آیا، اسلام لانے والے لوگوں نے رواداری کی بنیاد پر پیغام پھیلایا۔

سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس خطے میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ صدیوں سے باہمی رواداری کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ گذارے ہیں۔پہلے کے مقابلے میں اگر امن و رواداری متاثر ہوئی ہے تو ہمیں اس پر سوچنا ہوگا۔ہماری اپنی مادری زبانوں میں امن کا پیغام موجود ہے۔وارث شاہ، خواجہ غلام فرید، شاہ عبدالطیف، سچل سرمست، کبیر جیسی شخصیات نے سے پیغام کو واپس سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پیغام پاکستان میں وہ سب شامل کرنا ہے وہ اس خطے کی امن کی ضمانت رہا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم کے باوجوہ طاقتور افراد خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، مسلمانوں کے علاوہ بھی دیگر مذاہب کے لوگوں کے سب سے زیادہ احتجاج کیے ہیں۔اس کا مطلب ہے عام دنیا مذہب کے نام پر ہونے والے ہر ظلم کے خلاف ہے۔طلبہ و طالبات نے تقاریر و ٹیبلوز کے ذریعہ امن و رواداری کے پیغام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں