سندھ کے نوجوان قابل اور باصلاحیت ہیں: سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام

نوجوانوں کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ہمارے ملک خاص طور پر سندھ کے نوجوان قابل اور باصلاحیت ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر قیادت ملک بھر میں پیپلز پارٹی خوشحالی لائے گی،نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مؤثر کردار سے ہمارا ملک شاندار انداز میں ترقی کی منازل حاصل کرسکتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور صلاحیت بڑھانے کیلئے بیشتر اقدامات کئے ہیں،نوجوانوں کی ترقی سے ان کے خاندان، سماج اور ملک کا نام روشن ہوگا،سندھ کے نوجوان کو معاشی خود مختاری اور مستحکم کرنے کیلئے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں