کراچی میں ملنے والی بچی پریاکماری نہیں: والد راجو نارائن

لال کپڑوں والی تصویر پریا کماری کی ہے، دوسری جانب ملنی والی بچی جس کے بارے خیال کیا جارہا ہے کہ وہ پریا کماری ہے

پریا کماری کے والد راجو نارائن نے کراچی میں ملنے والی بچے کے متعلق کہا ہے کہ وہ پریا کماری نہیں

گزشتہ روز سے ایک بار پھر مبینہ مغویہ معصوم پریا کماری کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرہی ہیں۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیا سے زنجیروں میں جکڑی ہوئی ملنے والی بچی ممکنہ طور پر پریہ کماری ہے۔

بچے کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اسے دو موٹرسائیکل سوار راستے پر چھوڑ کر چلے گئے۔

اس حوالے سے کلک بریکنگ 24 کی جانب سے پریا کماری کے والد راجو نارائن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کراچی سے فون آرہے ہیں، تصویر پر یقین نہیں آرہا لیکن سامنے جاکر تصدیق کرونگا کہ ملنے والی بچی پریا ہے یا نہیں۔بچی کی تصدیق کے لیے سکھر سے کراچی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

راجو نارئن نے کلک بریکنگ 24 کو بتایا کہ کراچی میں ملنے والی بچے سے ملاقات کی اور اسے روبرو دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ پریا کماری نہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کو کیسے پتا چلہ کو وہ پریا کماری نہیں ایسے کون سی علامات ہیں؟

راجو نارائن نے بتایا کہ پریا کی بچپن سے ایک انگلی ٹوٹی ہوئی ہے، اور اسے پاؤں پر نشان بھی ہے جو اس بچی کو نہیں۔

https:/pakistan/13232/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں