برطانیہ میں پناہ ملنے تک حسینہ واجد کا بھارت میں رہنے کا فیصلہ

 

برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد نے بھارت میں قیام کا امکان ہے

بنگلادیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بھارت میں رہنے کا فیصلہ

میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد نے بھارت میں قیام کا امکان ہے، حسینہ واجد کی نئی دلی میں مقیم اپنی بیٹی صائمہ واجد سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

شیخ حسینہ واجد استعیفیٰ دیے کر بھارت فرار ہوگئیں

واضح رہے کہ بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعیفیٰ دیے کر بھارت فرار ہوگئیں۔

سب سے پہلے بھارت میں موجود بنگلادیشی ہائی کمیشن نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔

میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد بھارتی شہر اگراتلہ پہنچی اور بھارت انہیں محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔شیخ حسینہ واجد اگرتلہ سے نئی دھلی وانہ ہوئی۔

میڈیا کے مطابق بنگلادیشی فوج نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کیلئے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد حسینہ واجد فرار ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں نوکریوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف طلبہ نے احتجاج شروع کیا تھا جو شددت اختیار کرگا۔

طلبہ نہیں دہشتگرد ہیں،ہم وطن انہیں کچل دیں: شیخ حسینہ واجد

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے والے طلبہ نہیں دہشتگرد ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے والے طالبعلم نہیں بلکہ دہشتگرد ہیں جنہیں ہم وطن کچل دینگے۔

شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ سرڑکوں پر نکلنے والے دہشتگرد ہیں جو ملک کو غیر مستحکم کرنے نکلے ہوئے ہیں،ہم وطنوں سے اپیل ہے کہ وہ ان دہشتگردوں کو کچل دیں۔

واضح رہے کہ کوٹا سسٹم کے خلاف طلبہ مسلسل روڈوں پر ہیں، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 12 طلبہ ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،حکومت نے انٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے، طلبہ احتجاج کے دوران وزیراعظم شیخ حسینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں