کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے ہمیشہ کام کرنے والوں کی مخالفت ہوتی آئی ہے جب بھی کوئی خلوص نیت سے کام کرتا ہے اس کے مخالف زیادہ ہونا شروع ہو جاتے ہیں کچھ اسی طرح کے مسائل ہمارے ساتھ بھی ہیں مگر میں ان سب کی فکر کیے بنا اپنے مقصد پر گامزن ہوں ہالانکہ ہمارا ٹاؤن نومولودٹاؤن ہے اور زیادہ آبادی گوٹھوں اور دیہاتوں پر مشتمل ہے اس لئے یہاں کے مسائل بھی مختلف ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفریدی گوٹھ یو سی 3 میں جاری سیوریج لائن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا
حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ یہ آبادیاں بہت قدیم اور دوردراز ہیں جس وجہ سے کام کرنے میں وقت اور مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان جگہوں پر سب سے زیادہ مسائل پانی اور سیوریج کے ہیں اس وقت ہماری سب سے زیادہ توجہ سیوریج کے کام پر مرکوز ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ہر یونین کونسل میں برابری کی بنیادوں پر کام ہو جس کےلئے کوشہ ہیں
ٹاؤن چیئرمین پوری امیدہےکہ جو کام شروع کیے ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کر دیا جائے گا جس سے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور عوام ان کاموں سے مستفید ہوسکیں گے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر اغا خلیق، وائس چیئرمین رانا عارف ،سپریڈینٹ انجینئر حسن شیخ، سب انجینئر جنید صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔

