کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن کے افسران اور اراکین کونسل کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا کہ عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے سلسلے میں شاندار طریقے سے انتظامات کیے گئے اس میں افسران اور اراکین کونسل کی کاوشیں شامل ہیں سب نے دن رات میرا ساتھ دیا

ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا میری اولین فرائض میں شامل ہے ہر یوسی میں خلوص نیت سے کام کررہا ہوں گڈاپ ٹاؤن کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے یہاں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں،عوام کی خدمت کا جو ہم نے عز م کیا ہے اس راہ پر گامزن ہیں اس میں مشکلات تو بہت ہیں مگر کام کرنے سے سکون قلب ملتا ہے اراکین کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جارہا ہے اور جو منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جلد ان کا افتتاح کیا جائے گا
اس موقع پروائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،ٹاون میونسپل کمشنر احمد یار،پارلمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،ممبر محمد رفیق جوکھیو،ممبرعبدالستار جوکھیو،ممبر سلیم میمن، ممبر مرتضی یار محمد بلوچ،ممبر علی محمد گبول، ممبر داد کریم بلوچ،ممبر عیسیٰ بلوچ،ممبر سنی مسیح سپر ٹنیڈ نگ انجینئر(ایم اینڈ ای) نور علی جمالی،ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) حاجی شریف شیخ،انچا رچ اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان ڈائریکٹر بجٹ توفیق احمد جوکھیوڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،پی ایس چیئر مین لال جان نبی بھی موجود تھے۔