کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کےچیئرمین طارق عزیز بلوچ پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور ۔کونسل ممبر سلیم میمن نے گلستان مصطفیٰ سوسائٹی کھوسہ پاڑہ یوسی مراد میمن گڈاپ ٹاؤن پہنچ کر یوم عاشورہ کے موقع پر کنویں میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار افسوس اور تعزیت کی
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کےچیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اس علاقے کے تمام مسائل حل کرین گے ایم این اے ملیر سردار جام عبد الکریم جوکھیو ایم پی ای محمد ساجد جوکھیو نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہمارا حلقہ ہے یہاں پر فوری طور تمام سہولیات جلد ازجلد فراہم کی جائیں گی
متاثرہ علاقے کے لوگوں نے چئیرمن سے سیوریج لائین اور واٹر سپلائی اسکیم اور موٹر کی درخواست دی چئیرمن طارق عزیز بلوچ نے فوری طور پر احکامات جاری ان کے مساٸل حل کرنے کی ھدایت کی
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مجھے آپ لوگوں کی خدمت کے لیے منتخب کیا یے میں چٸرمین بلاول بھٹو زرداری کی ھدایت پر ہر وقت دن رات آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہون.

