ملیر:نیشنل ہائی وے پراحتجاجی دھرنا، روڈ بلاک

ملیر: گزشتہ دونوں اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلے میں جاں بحق ہونے والی راہگیر خاتون سائرہ سموں کے ورثہ نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لنک روڈ کے قریب نیشنل ہائی وے بلاک کردیا

دھرنے کے باعث ٹھٹہ سے کراچی اور کراچی سے ٹھٹہ سمیت لنک روڈ جانے والی تمام سڑکیں مکمل بند ہوگئیں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلے کی زد میں آنے والی جاں بحق خاتون اور ذخمی خاتون کا تعلق ٹھٹہ کے علاقے کیٹی بندر سے تھا

ہماری فیملی کراچی کی نجی اسپتال سے علاج کے بعد ٹھٹہ واپس جارہی تھی کہ گلشن حدید کے قریب پولیس نے بلاجواز کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہماری قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی غفلت سے ہماری قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس سمیت واقعی میں ملوث تمام اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں