محرم الحرام کے سلسلے میں پہلے سے بہتر انتظامات کرینگے:ٹاؤن چیئرمین علی اکبر

کراچی: محرم الحرام تمام عالم اسلام کے لئے نہایت عقیدت و احترام کا مہینہ ہے یہ اسلامی سال کا پہلا اور اس سانحہ کی عکاسی کرتا ھے کہ باطل قوتوں سے بر سر پیکار سیدنا امام حسین علیہ سلام اور انکے بہتر جانثاروں نے حق کا پرچم بلند کرتے ھوئے جام شہادت نوش کیا ان خیالات کا اظہار چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے محرم الحرام کی تیاری کے حوالے سے مورڑو میر بحرٹاؤن کی حدود میں موجود امام بارگاہوں ومساجد اورجلوس کی گذرگاہوں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر انکے ہمراہ میونسپل کمشنر الہی بخش سیال، اسسٹنٹ کمشنر سائٹ ندا سمن، ایگزیکٹئیو انجینئرایم اینڈ ای نوید صدیقی ، وائس چیئرمینز اور مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین بھی موجود تھے

ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے علماء کرام اور امام بارگاہوں کے منتظمین کی مشاورت سے انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا موقع میں موجود منتظمین نے امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی کی فراہمی،و نکاسی آب کی درستگی اور جلوس کی گذرگاہوں پر ضروری نوعیت کے کاموں کی نشاندہی کی

تمام بلدیاتی افسران کی موجودگی میں چیئرمین نے صفائی ستھرائی، تعمیر و مرمت اور جلوسوں کی گزرگاہوں میں روشنی کی فراہمی کیلئے جلدازجلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی

ٹاؤن چیئرمین علی اکبر نے منتظمین کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے تجربات کی روشنی میں اس سال اور بہتر سہولیات فراہم کرینگے اور عزادران حسین کو طبی اور بلدیاتی سہولتیں مہیا کرینگے۔ ہمارے افسران منتظمین سے مکمل رابطے میں رہینگے اور انکی نشاندہی پر تعمیر و مرمت کا کام کیا جائیگا شاہراہوں اور جلوس کے گزرگاہوں کو صاف ستھرا،ہموار اور بلدیاتی کیمپ لگائے جائینگے تاکہ ھمارے افسران و ملازمین اپنی رضا کارانہ خدمات عزاداروں کو دے سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں