ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ بیمہ پالیسی شرورع کرنے جارہے ہیں:نصرت اللہ
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کامالی سال 2024 – 2025 کا (ایک ارب بیاسی کروڑ پانچ لاکھ)روپے کا بجٹ پیش کردیا۔کونسل نے بجٹ متفقہ رائے سے منظور کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمد الیاس، میونسپل کمشنرعزیزالرحمان تنیو، اراکینِ کونسل،خواتین کونسل، اکاؤنٹ آفیسر خاور محمود،بجٹ آفیسر وسیم احمد،ڈائریکٹر کونسل محمد یاور، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد علی، ڈائریکٹر پارکس محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر سینی ٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر ٹیکسز عارفین زمان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم آج ہم گلبرگ ٹاؤن کا دوسرا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں ایک سال قبل نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کا جو آغاز ہوا تھا اس کا سفر جاری ہے مقامی حکومتوں نے آئین کے تقاضوں کے مطابق تعمیر و ترقی کے کام خلوص اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہو کر انجام دیے گلبرگ ٹاؤن کا بجٹ عوامی خدمات کے مختلف شعبوں پر مشتمل ہے ان میں تعلیم صحت و صفائی سڑکوں کی تعمیر وہ مرمت اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں ہمارا بنیادی مقصد دستیاب وسائل کو اس طرح استعمال کیا جائے کہ تمام شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا داروں مدار او زیڈ ٹی شیر سے مشروط ہے گلبرگ ٹاؤن میں ابتدا سے ہی ایک کروڑ سے زائد کا شارٹ فال موجود ہے اس کے باوجود گلبرگ ٹاؤن نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آمدنی میں اضافہ پر زور دیا اور شعبہ مالیات نے گلبرگ ٹاؤن کی بہترین مالیاتی پالیسی کے ذریعے کم آمدنی کے باوجود ادائیگیوں کو ممکن بنایا جس میں ماہانہ تنخواہیں اور سابقہ ریٹائرڈ اور انتقال پانے والے ملازمین کے واجبات کی مد میں تقریبا ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کر چکے ہیں
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ واٹر اور سیوریج کا کام ہمارے زمرے میں نہیں آتا مگر اس کے باوجود گلبرگ ٹاؤن ساڑھے چار کروڑ روپے واٹر اور سیورج لائنوں کی درستگی کے لیے مختص کیے ہیں نئے مالی سال میں ہم نے اپنے ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ بیمہ پالیسی شرورع کرنے کی طرف متوجہ ہیں میں تمام چیئرمین وہ یونین کمیٹیوں اور اس ایوان کے معزز اراکین کونسل، خواتین کونسل اور گلبرگ ٹاؤن کے افسران کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں خصوصی طور پر محکمہ مالیات کے تمام افسران اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں انہوں نے احسن طریقے سے کام کو انجام دیا میں سابقہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ اور گلبرگ ٹاؤن کے متعلقہ افسران و اہلکار مبارک باد کے مستحق ہیں۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے چوالیس کروڑ تین لاکھ پچانوے ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ غیر ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب ستیس کروڑ اسی لاکھ اٹھانوے ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی
اراکین کونسل نے دو لاکھ چورانوے ہزار روپے کی بچت کا بجٹ پیش کرنے پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

