کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فواد غفار سومرونے عاشورہء محرم الحرام کے دوران ضلع وسطی میں مجالس عزأ، و جلوسِ عزأ کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی خاطر ایک اہم اجلاس کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نارتھ ناظم آباد کے آڈیٹوریم کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں ایس ایس پی سینٹرل رینجرز کے افسران ADC.I ِٓADC.II ِضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹاؤن ،چیئرمینز، ٹاؤن میونسپل کمشنرز ،مجلس وحدت المسمین کے صدر،سمیت مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، جلوسِ عزا کے منتظمین، مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،کے۔الیکٹرک،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے نمائندوں کے علاوہ بلدیہ وسطی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اس خصوصی اجلاس میں فواد غفار سومرو نے کہاکہ ضلع وسطی عاشورہء محرم الحرام کے دوران مکمل اسلامی بھائی چارے اورمذہبی ہم آہنگی کی فضا ء قائم کی جائے اور کسی بھی قسم کی شرانگیزی اور نفرت کو پنپنے سے قبل ہی ختم کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر مطلع کیا جائے اور امن و امان برقراررکھنے کے لئے انکے ساتھ تعاون کیاجائے۔
اس موقع پر انہوں نے بلدیہ وسطی کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ وقت سے پہلے ضلع وسطی کے تمام زونز میں مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس کے اجتماعات کے مقامات پر صفائی اور رات کے وقت روشنی کے انتظامات کو بہتر بنائیں تاکہ پُرامن طور پر مجالس عزا، جلوسِ عزا و جلوسِ تعزیہ کے انعقاد کو ممکن بنایاجاسکے۔
اجلاس میں علماء کرام نے محرم الحرام کی اور عزاء داری کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عزاء داری عبادت ہے جو کہ 1400 سال سے جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گی اس موقع پر ضلع وسطی میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ اورجلوس کمیٹیوں کے نمائندگان نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے جن میں صفائی، سڑکوں کی مرمت،خاص طور پر سیوریج لائنوں کی کارکردگی اور کے۔الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملات پر زیادہ توجہ دینے پر زوردیا گیا۔ اجلاس میں ضلع وسطی کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو نے تمام مسائل کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ ضلع وسطی میں عاشورہٗ محرم الحرام کے دوران نواسہء رسول حضرت امام حسین اور انکے ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کے واقعہ کی یاد میں بے شمار چھوٹی بڑی مجالسِ عزا منعقد کی جاتی ہیں۔ماتمی جلوسوں کے علاوہ تعزیوں کے جلوس بھی برآمد ہوتے ہیں۔ اس دوران ضلع وسطی کی انتظامیہ اور بلدیہ وسطی عزاداراں ِ حسین کو بہترین شہری اور بلدیاتی خدمات مہیاکرنے کے لئے کوشاں رہتی ہے۔

